قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمن آج دشمنی سے باز آ گئے ہیں البتہ ممکن ہے کہ دشمن کبھی پسپائی پر مجبور ہو لیکن اس کی جانب سے غافل نہیں ہونا چاہئے اور کبھی بھی اس کی مسکراہٹ کے فریب میں نہیں آنا چاہئے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہمیں کبھی بھی اپنا ہدف فراموش نہیں کرنا چاہئے، اسلامی جمہوریہ ایران کا ہدف، اسلامی نصب العین کا حصول ہے جو انسانیت کی روحانی و مادی پیشرفت سے عبارت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس اعلی ہدف کا حصول پختہ ایمان، در پیش مسائل کے سلسلے میں بصیرت آمیز اقدام اور دشمنوں کی طرف سے ہمیشہ ہوشیار رہے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نصب العین واضح اور نمایاں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے عوام ایمان، بصیرت، جذبہ عمل اور تخلیقی مہارت سے آراستہ اور دشمن کی جانب سے ہمیشہ ہوشیار رہنے والے ہیں۔
قائد انقلاب اسلامی نے کہا کہ کون سے معاملہ ہے جس میں ہمارے نوجوانوں نے قدم رکھا ہو لیکن اسے حل کرنے میں ناکام رہے ہوں، جہاں بھی بنیادی ڈھانچہ مہیا کرایا گیا، ہمارے نوجوانوں نے وہاں پیشرفت حاصل کی ہے، یہ ان کی استعداد اور صلاحیتوں کی برکت ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکام کے لئے میری سفارش یہ ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے داخلی استعداد اور توانائیوں سے آس لگائی جائے۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے قم سے آئے ہوئے ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں سے خطاب ميں فرمايا کہ اگر ايمان قوي ہو اور اس کے ساتھ بصيرت اور استقامت بھي ہو اللہ کي نصرت اور فتح يقيني ہوتي ہے
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نوجنوري يا انيس دي کي مناسبت سے جب انيس سو اٹھہتر ميں ايران کے مقدس شہر قم کے عوام نے اس وقت کي ظالم شاہي حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر اسلامي انقلاب کي تحريک کو مہميز ديا تھا قم شہر سے آئے ہوئے ہزاروں کي تعداد ميں علما اور عوام کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنےوالوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا کہ انيس دي کا واقعہ مومنين کے لئے اللہ کي نصرت کا مظہر ہے-
آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ بيروني معاملات کو بھي حل کرنا چاہئے کيونکہ ايک سرگرم قوم اور حکومت سبھي بين الاقوامي اور علاقائي معاملات و مسائل ميں فعال سفارتکاري کرتي ہے ليکن ہماري اميد اللہ کي مدد و نصرت اور ملک کے اندر پائي جانے والي توانائيوں اور استعداد سے ہوني چاہئے -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمنوں نے کبھي بھي ايراني قوم کو نہيں پہچانا - آپ نے فرمايا کہ دشمن يہ سمجھتے ہيں کہ ايران کے عوام پابنديوں اور عالمي اقتصادي ناکہ بنديوں کي وجہ سے ان کے سامنے جھک گئے ہيں وہ غلطي کررہے ہيں يہ ان کي بھول ہے -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايراني قوم کوئي ايسي قوم نہيں ہے جو دشمنوں کے سامنے جھک جائے گي -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ہم نے پہلے بھي اعلان کيا ہے کہ بہت ہي خاص معاملات ميں جہاں اسلامي جمہوريہ ايران مصلحت سمجھے گا اس شيطان کے شر کو دور کرنے اور مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کريں گے - آپ نے فرمايا کہ مگر ان مذاکرات کا مطلب ہرگزيہ نہ نکلا جائے ايران کے عوام بے بس يا مجبور ہوگئے ہيں -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ حاليہ مذاکرات کاايک فائدہ يہ ہوا ايران ايرانيوں اسلام اور مسلمانوں سے امريکا کي دشمني ايک بار پھر واضح ہوگئي -
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ دشمنوں نے اس بات کا اعتراف کرليا کہ وہ ايران کي ايٹمي صنعت کا شيرازہ پوري طرح بکھير دينا اور اس صنعت کو سرے ختم کرنا چاہتے تھے مگر ايسا نہيں کرسکے -قائد انقلاب اسلامي نے فرماياکہ دشمن ہرگز ايسا نہيں کرسکتے کيونکہ ان کے سامنے ايک ايسي قوم ڈٹي ہوئي ہے جو پرعزم ثابت قدم اور ميدان ميں ابتکار عمل اپنے ہاتھ ميں رکھنے والي قوم ہے -
قائد انقلاب اسلامي نے انساني حقوق کے معاملات کو دوسروں پر دباؤ ڈالنے کے ہتھکنڈے کے طور پر امريکا کي جانب سے استعمال کئے جانے کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ امريکا کو اس بات کا حق نہيں پہنچتا کہ وہ انساني حقوق کے بارے ميں بات کرے -
آپ نے فرمايا کہ امريکي حکومت دنيا ميں انساني حقوق کي سب سے زيادہ پامالي کرتي ہے - قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ گوانتانامو جيل بند کردينے کے اعلان کے بعد امريکا نے اسے بند نہيں کيا اور افغانستان پاکستان اور ديگرملکوں ميں اس کے ڈرون حملے بدستور جاري ہے جو انساني حقوق کي پامالي کا منہ بولتا ثبوت ہے -
آپ نے اسي طرح فرمايا کہ علاقے ميں غاصب صيہوني حکومت کے يہ سارے مظالم اور زیادتیاں امريکا کي پشتپناہي سے ہي انجام پاتي ہيں - آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے فرمايا کہ ايران کا اسلامي جمہوري نظام عالمي رائے عامہ کي عدالت ميں انساني حقوق کي پامالي کرنے کي وجہ سے امريکا اور بہت سي مغربي حکومتوں کے خلاف مدعي ہے اور رائے عامہ کي عدالت ميں ان کا گريبان تھامے گا -