بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت، دختر رسول کی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ کی ہمشیرہ محترمہ اور انقلابی خاتون سیدہ فاطمہ حسینی خامنہ ای کی ایصال ثواب کی مجلس ہوئی جس میں تینو‎ں شعبوں (عدلیہ، مقننہ، مجریہ) کے سربراہوں، ملک کے اعلی فوجی اور سول حکام اور مختلف عوامی طبقات نے شرکت کی۔

مجلس میں حجت الاسلام و المسلمین عالی نے ام الائمہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شخصیت کو کچھ پہلوؤں کو بیان کیا اور ساتھ ہی آپ کے مناقب و مصائب کا ذکر کیا۔ آنجنابان انسانی و کریمی نے مرکز عصمت و طہارت کی شہادت کے موقع پر مدح اور مرثئے کے اشعار پیش کئے۔
آئندہ جمعہ 7 فروردین مطابق 27 مارچ تک حسینیہ امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) میں صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا کی شہادت کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری رہے گا۔