رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے ہفتے کی شام آيت اللہ واعظ طبسی مرحوم کے ایصال ثواب کی مجلس ہوئی۔ یہ مجلس حرم امام رضا علیہ السلام کے امام خمینی رواق میں ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے بھی شرکت کی جبکہ آيت اللہ طبسی کے اہل خانہ، ملک کے اعلی فوجی و سول حکام اور کثیر تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔ مجلس سے قبل تلاوت کلام پاک کا سلسلہ رہا جس کے بعد رثائی اشعار پڑھے گئے اور حجت الاسلام و المسلمین راشد یزدی نے مجلس پڑھی۔