مولائے متقیان حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے فرق مبارک پر ضربت لگنے کے دن کی مناسبت سے تہران میں حسینیہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں مجلس عزا برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
نماز ظہر کے بعد منعقد ہونے والی مجلس میں الحاج غلام رضا سازگار نے مصائب امیر المومنین پڑھے۔