رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حریم اہل بیت پیغمبر علیہم السلام کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے مجاہدین کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ حریم اہل بیت علیہم السلام کے دفاع کے شہیدوں پر مجھے خاص افتخار ہے۔
حریم اہل بیت رسول کے دفاع کے شہیدوں کے اہل خانہ نے منگل کے روز رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ یہ بڑی جزباتی اور پر تپاک ملاقات تھی۔ پہلے نماز ظہرین ادا کی گئی جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای مہمانوں کے ساتھ بیٹھے۔ دفاع حریم اہل بیت کے شہیدوں کے اہل خانہ نے اپنا اپنا تعارف کرایا اور پھر کچھ دیر تک گفتگو کا سلسلہ چلتا رہا۔