بسم الله الرّحمن الرّحیم
جلیل القدر عالم دین حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج سید محمد ضیاء آبادی رضوان اللہ علیہ کے انتقال پر آپ کے سوگوار اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ عظیم عالم دین کی ناصحانہ زبان، موثر بیان، روشن فکر، خضوع و خشوع سے سرشار دل، آمادہ سماعتوں اور قلوب کے لئے دینی و اخلاقی تعلیمات کا گراں بہا سرچشمہ اور آپ کے دروس و خطابت سے مستفیض ہونے والوں کے لئے ہدایت و کسب فیض کا ذریعہ تھا۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔
سیّد علی خامنه ‌ای
9 فروری 2021