رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام یورپ میں طلبہ کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام احمد واعظی نے یونین کے ورچوئل اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم
عزیز طلبا!
جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ملک کی پیشرفت اور مستقبل کی ضمانت کے تیقن میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت زیادہ واضح ہو رہی ہے۔ کووڈ 19 کی اس آزمايش کے دوران یہ حقیقت ایک بار پھر پایہ ثبوت کو پہنچی۔ اس معاملے میں بھی نوجوانوں کی بلند ہمتی، جوش و جذبہ اور امید و نشاط ملک کے دیگر بہت سے امور کی طرح علمی و عملی گرہوں کے کھل جانے کی وجہ بنے۔ یہ اسلامی انقلاب کے عظیم افتخارات کا حصہ ہیں جس نے کلیدی مسائل میں جدت طرازی کا تمغہ ملک کے با استعداد نوجوانوں کے سینوں پر آویزاں کیا۔
آپ نوجوانوں سے امید کی جاتی ہے کہ آپ کے پاس جو مناسب موقع ہے اس میں خود کو علمی، دینی اور اخلاقیاتی اعتبار سے زیادہ سے زیادہ آراستہ کیجئے اور اپنا کردار نبھانے کے لئے آمادہ ہوئیے۔ اس سلسلے میں اسلامی انجمنوں کی یونین کے اوپر بہت سنگین ذمہ داری ہے جو یقینا بہت افتخار آمیز بھی ہے۔
والسلام علیکم و رحمة الله
سیّدعلی خامنه‌ای
یک اسفند ۱۳۹۹ (ہجری شمسی مطابق 19 فروری 2021)