رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛

جنرل سید عبد الرحیم موسوی اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے محترم کمانڈر انچیف فوج کے تمام عزیز کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو میرا سلام پہنچائیے۔ آج فوج میدان میں ڈٹی ہوئی ہے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ضرورت کے مطابق اس آمادگی میں اضافہ کیجئے اور اپنا کردار ادا کیجئے۔