بسم الله الرّحمن الرّحیم

مایہ ناز جنرل سید محمد حجازی رضوان اللہ تعالی علیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ سراپا جہاد عمر، فعال فکر، سچے ایمان اور جوش و جذبے سے سرشار دل، پختہ عزم، اسلام و انقلاب کی دائمی خدمت، اس مجاہد فی سبیل اللہ شخصیت کا تعارف ہے۔ مرحوم نے سپاہ پاسداران انقلاب میں عظیم اور دور رس اثرات کے حامل عہدوں پر خدمت انجام دی اور ہمیشہ کامیاب و سرفراز رہے۔ ان کی جدائی واقعی غمناک و اندوہناک ہے۔ مرحوم کی اہلیہ محترمہ، بچوں، خاندان کے دیگر افراد، دوستوں اور رفقائے کار کو تہہ دل سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے لئے صبر و تسلی کی دعا کرتا ہوں۔ ہمارے درمیان سے چلے جانے والے اس برادر عزیز پر رحمت و مغفرت و رضائے الہی کا نزول ہو۔

سید علی خامنہ ای