بسم الله الرحمن الرحیم

مجاہد عالم دین جناب حجت الاسلام سید علی اکبر محتشمی پور رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر آپ کے معزز اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے اسلامی جمہوریہ کے دور میں اہم عہدوں پر رہتے ہوئے انقلابی خدمات کے لئے جو جدوجہد کی اور جس کے نتیجے میں دشمنوں کے دہشت گردانہ اقدام کا نشانہ بن کر زخمی ہوئے، وہ گراں قدر اور افتخار آمیز سرگزشت ہے جو مرحوم کے لئے ان شاء اللہ الطاف خداوندی کا باعث اور زاد آخرت قرار پائے گی۔

اللہ  تعالی سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر و ضبط کی دعا کرتا ہوں۔

سیّدعلی خامنه ‌ای

۱۷ خرداد ۱۴۰۰ (ہجری شمسی مطابق 7 جون 2021)