رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی ویکسین 'کوو ایران برکت' کا پہلا ڈوز تب انجیکٹ کروایا ہے جب ملک میں 80 سال کی عمر کے سارے افراد کو گزشتہ دو مہینے کے دوران ویکسین کا پہلا ڈوز انجیکٹ کیا جا چکا ہے۔ ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس وقت ایران کے دیگر کئی تحقیقاتی مراکز میں کورونا وائرس کی ویکسین بنائی جا رہی ہے جن میں دو ویکسین ایسی ہیں جو کلینکل ٹیسٹ کے مراحل میں بہت کامیاب اور ایمیونٹی پیدا کرنے میں بہت موثر ثابت ہوئی ہیں۔ بہت جلد ان کے عام استعمال کی بھی منظوری مل جائے گی اور ملک میں ان کا استعمال بھی بڑے پیمانے پر شروع ہو جائے گا۔