ماہ ذی القعدہ کی برکتیں بھی بے پناہ ہیں۔ ماہ ذی القعدہ پہلا 'ماہ حرام' ہے۔ اس مہینے کی گیارہ تاریخ فرزند رسول، امام ہشتم ‏حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ آلاف التحیۃ و الثناء کا یوم ولادت با سعادت ہے۔ اس مہینے کی 23 تاریخ، حضرت امام علی ‏رضا علیہ السلام کی خاص زیارت کی تاریخ ہے، اس مہینے کی پچیس تاریخ 'دحو الارض' (یعنی فرش زمین بچھائے جانے) ‏کا دن ہے، نیمہ ماہ ذی القعدہ کی شب بھی سال کی انتہائی بابرکت شبوں میں سے ایک ہے اور اس شب کے بھی خاص اعمال ‏ہیں۔

ماہ ذی القعدہ میں پڑنے والے اتوار کے دن توبہ و استغفار کے ایام ہیں۔ ان ایام کے مخصوص اعمال ہیں۔ گراں قدر عارف ‏مرحوم الحاج میرزا جواد آقای ملکی نے المراقبات میں یہ اعمال نقل کئے ہیں، جن کے بارے میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و ‏آلہ و سلم نے اپنے اصحاب سے خطاب میں فرمایا کہ آپ میں سے کون ہے جو توبہ کرنا چاہتا ہے؟ سب نے جواب دیا کہ ہم ‏توبہ کرنا چاہتے ہیں۔ بظاہر یہ ذیقعدہ کا مہینہ تھا۔ اس روایت کے مطابق سرور کائنات نے فرمایا کہ اس مہینے میں اتوار کے ‏ایام میں یہ نماز پڑھو۔ المراقبات میں اس نماز کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ الغرض یہ کہ ماہ ذی القعدہ کے ایام جو ان تین ‏لگاتار حرام مہینوں میں پہلا مہینہ ہے، بڑے بابرکت ایام اور راتیں ہیں، برکتوں سے معمور ہیں۔ ان سے بھرپور استفادہ کرنے ‏کی ضرورت ہے۔

امام خامنہ ای

9 ستمبر 2015‏