آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتۂ پولیس فورس کی مناسبت سے ایک پیغام میں، اس فورس کو ملک میں سیکورٹی کے ستونوں میں سے ایک قرار دیا اور پولیس کی جانب سے کورونا سے مقابلے سمیت عوامی خدمات انجام دینے والے اداروں کی مدد کو سراہتے ہوئے، اس فورس کی خدمت گزاری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی سطح کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

سپریم کمانڈر کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پولیس فورس، ملک میں سیکورٹی کے ٹھوس ستونوں میں سے ایک ہے۔ یہ گرانقدر کردار، حالیہ برسوں میں زیادہ نمایاں ہوا ہے۔

عوامی خدمات انجام دینے والے اداروں کے ساتھ پولیس فورس کا تعاون اور ان کی مدد بھی، جیسا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی کمیٹی کے ساتھ تعاون میں دیکھا گيا، اس فورس کی اقدار کا ایک اور پہلو ہے۔

اس فورس میں سبھی، خاص کر عہدیداروں اور افسران کو کوشش کرنی چاہیے کہ خدمت گزاری اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی سطح کو مزید بلند کریں اور اپنی کارکردگي سے، عوام کی نظروں میں بھی پولیس فورس کی قدر بڑھائيں۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای

 9  اکتوبر 2021