بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہفتۂ رضاکار فورس سبھی کو مبارک ہو، خاص طور پر اس فورس میں شامل ہونے والے توانائي سے بھرپور نئے نوجوانوں کو جو، اپنے سے پہلی والی نسل کی طرح عظیم الشان امام خمینی کے فرزند ہیں۔ میرے عزیزو! اپنی قدر کیجئے اور جان لیجیے کہ بلند حوصلے، دانشمندی و صحیح سوچ کے پرتو میں اور خداوند علیم و قدیر پر بھروسے اور توکل کے ساتھ آپ ملک و قوم کے تمام عمومی مسائل میں مؤثر اور مشکل کشا ہو سکتے ہیں۔ یہ ایرانی قوم کا کئي عشروں کا تجربہ ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

سید علی خامنہ ای 24 نومبر 2021