بسم اللہ الرحمن الرحیم

بزرگ عالم دین مرحوم آیۃ اللہ سید رضی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر، جو اسلام و تشیع کے عظیم علمبردار اور چودہویں صدی ہجری میں سامراج سے لڑنے والے مرجع تقلید مرحوم میرزا شیرازی کبیر کے اخلاف میں سے تھے، تہران کے اعلی دینی تعلیمی مرکز، مرحوم کے شاگردوں، ان کے چاہنے والوں، عظیم شیرازی خاندان بالخصوص مرحوم کے محترم اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے رحمت و مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای 2 دسمبر 2021