بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی آيۃ اللہ آقا الحاج سید محمد علی علوی گرگانی رضوان اللہ کی وفات پر میں قم کے حوزۂ علمیہ (اعلی دینی تعلیمی مرکز)، مرحوم کے تمام شاگردوں، عقیدت مندوں اور مقلدین بالخصوص گلستان کے مومن عوام جو مرحوم اور ان کے والد محترم مرحوم آیۃ اللہ الحاج سید سجاد علوی سے خصوصی عقیدت رکھتے تھے اور خاص طور مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے محترم بچوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اس عظیم الشان مرجع تقلید نے انقلاب کے مختلف واقعات اور ملک کے مسائل میں ہمیشہ وفادارانہ رویہ اختیار کیا، ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے، مقدس نظام کے پشت پناہ رہے اور انھوں نے گرانقدر خدمات پیش کیں جو ان شاء اللہ، خداوند عالم کی رحمت اور فیض کی موجب ہیں۔ خداوند عالم سے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور ہوں گے۔
سید علی خامنہ ای
15 مارچ 2022