بسم اللہ الرحمن الرحیم
قدیم مجاہد اور امام خمینی کے دیرینہ دوست جناب حجۃ الاسلام سید محمود دعائی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر ان کے معزز اہل خانہ خاص طور ان کی اہلیہ اور بچوں نیز ان کے چاہنے والوں اور رفقائے کار کے بڑے طبقے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔
مرحوم نیک اور پسندیدہ صفات کے حامل تھے: نفس کی پاکیزگي، تواضع اور سادہ زندگي، بے عیبی اور قناعت، امام خمینی اور انقلاب سے گہری اور عمیق محبت اور دوستی میں پائيداری وفاداری۔ جدوجہد اور مجاہدت کے دوران عراق و ایران میں ان کا درخشاں ماضی بھی ایک دوسری خصوصیت ہے جو ان شاء اللہ خداوند عالم کی رحمت و مغفرت کا موجب ہے۔ اللہ تعالی سے مرحوم کے لیے فضل و کرم کا دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
6 جون 2022