کلام امام

خداوند عالم آپ سب کو توفیق عطا کرے اور تمام مسلمانوں کو توفیق دے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک مٹھی کی طرح ہو جائيں۔  خاص طور پر ایرانی قوم کو توفیق عطا کرے اور حکومت میں، پارلیمنٹ میں اور دوسری جگہوں پر جو یہ ادارے  ہیں، انھیں توفیق عطا کرے کہ ان میں آپسی ہم آہنگی پیدا ہو جائے اور یہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں تاکہ اس قوم کو کوئي نقصان نہ ہو۔ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، خدا کے لیے قیام کریں،  خدا کے لیے پرسکون رہیں، خدا کے لیے ایک دوسرے سے جھگڑنے سے بچیں، خدا کے لیے فلاں یہ نہ کہے کہ میرے خلاف سازش ہے، دوسرا کہے کہ میرے خلاف سازش ہے۔ لوگ اس لائق نہیں ہیں کہ امریکا اس شخص کے خلاف سازش کرے یا اس شخص کے خلاف سازش کرے۔ امریکا جانتا ہے کہ وہ کیا ہے۔ امریکا، اسلام کا دشمن ہے، اسے اسلام سے چوٹ پہنچی ہے، لوگوں سے یا کسی شخص سے نہیں بلکہ اسلام سے اسے تھپڑ رسید ہوا ہے، اسے اس قوم سے تھپڑ رسید ہوا ہے جو اسلام کا نام لینے والی ہے۔

امام خمینی

5 اگست 1980