ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اپنے تجزیوں میں، حوادث کی شناخت میں غلطی اور خطا نہ کر بیٹھیں۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا اور صیہونزم، امت اسلامی کے دشمن ہیں۔ ظالم و جابر حکومتوں کے سربراہ، امت اسلامی کے دشمن ہیں۔ اگر ہم دیکھیں کہ وہ کہیں پر کسی ایک سمت میں ہیں  تو ہمیں جان لینا چاہیے کہ وہ سمت، باطل کی سمت ہے، غلط سمت ہے؛ ہمیں تجزیے میں غلطی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ وہ مسلمان اقوام پر کبھی بھی ترس نہیں کھاتے، ان سے جتنا ممکن ہوتا ہے وہ کام بگاڑتے ہیں، کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔ ہم سب کو بیدار اور چوکنا رہنا چاہیے، بابصیرت بننا چاہیے، اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے، تجزیے میں غلطی نہیں کرنی چاہیے۔

امام خامنہ ای

20 اگست 2015