درس اخلاق

جب آپ خدا سے چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا کام ہو جائے جس کی آپ کو ضرورت ہے تو دعا کے ساتھ ساتھ بھرپور محنت بھی کیجئے۔ مثال کے طور پر آپ اپنے اندر تساہلی محسوس کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ یہ احساس ختم ہو جائے تو دعا کے ساتھ ہی عزم و ارادے سے بھی کام لیجئے۔ یعنی یہاں بھی ایک دوسرا مادی اور فطری وسیلہ ہے جو عزم و ارادہ ہے۔ کوئی یہ گمان نہ کرے کہ ہم گھر میں بیٹھ جائیں، کوشش اور اقدام نہ کریں، حتی ارادہ بھی نہ کریں اور صرف دعا میں مشغول رہیں تو خدا ہماری حاجت پوری کر دے گا۔ نہیں، ایسی چیز ممکن ہی نہیں ہے۔ دعا جدوجہد اور کوشش کے ساتھ ہونی چاہیے۔ بعض دفعہ بہت سی کوششوں کا نتیجہ نہیں نکلتا لیکن جیسے ہی آپ دعا کرتے ہیں، نتیجہ حاصل ہو جاتا ہے۔

امام خامنہ ای

17 فروری 1995