بقول امام خمینی:

اگر ہمارے اختلافات اور وہ بھی ایسے اختلافات جن کے بارے میں مجھے کوئي شک نہیں ہے کہ وہ خدا کے لیے نہیں بلکہ دنیا کی خاطر ہیں، لوگوں کے درمیان اختلاف کا باعث بنے اور اس بات کا سبب بنے کہ اسلامی جمہوریہ کو شکست ہو جائے اور وہ صدیوں تک سر نہ اٹھا سکے تو کیا یہ ایسا جرم ہے جس کے لیے خدا ہمیں معاف کر دے گا؟ ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے۔ جو لوگ اسلامی جمہوریہ پر اعتراض کرتے ہیں، انھیں بیٹھ کر پوری سچائي سے اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آج ایران میں اسلام زیادہ ابھر کر سامنے آيا ہے یا باطل حکومت کے زمانے میں؟ باطل حکومت کے زمانے میں اسلامی عمل زیادہ تھے یا آج زیادہ ہیں؟ اگر کوئي اعتراض کرے اور کہے کہ "اسلامی جمہوریہ کی بنیاد ہی ایسی ہے، ویسی ہے!" تو اس کی جڑ ایک شیطانی جڑ ہے جو اس انسان کے دل میں پیوست ہے۔

امام خمینی

19/7/1983