آج انسان کا ذہن یہ جاننے، سمجھنے اور یقین کرنے کے لیے تیار ہے کہ ایک عظیم انسان آئے گا اور انسانیت کو ظلم و ستم سے نجات دلائے گا۔ یہ وہی چیز ہے جس کے لیے تمام پیغمبروں نے کوشش کی ہے، یہ وہی چیز ہے جس کا وعدہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ذریعے قرآن مجید کی آيت میں کیا گيا ہے: "و یضع عنھم اصرھم والاغلال التی کانت علیھم." (اور وہ ان پر سے سنگین بوجھ اتارتا اور بندشیں کھولتا ہے۔ سورۂ اعراف، آيت 157) اللہ کا دست قدرت ایک عرشی انسان، ایک خدائي انسان، عالم غیب، معنوی دنیا اور ان دنیاؤں سے متصل انسان، جو ہم جیسے کوتاہ فکر انسانوں کے لیے قابل ادراک نہیں ہیں، انسانیت کی اس خواہش کو پورا کر سکتا ہے۔ لہذا دل، اشتیاق اور عشق اس نقطے کی جانب مرکوز ہے اور روز بروز زیادہ مرکوز ہوتا جا رہا ہے۔

امام خامنہ ای

24/11/1999