مہدویت کا مسئلہ، چند بنیادی مسائل میں سے ایک اور اعلی دینی تعلیمات و معارف کی کڑیوں میں سے ایک ہے؛ جیسے نبوت کا مسئلہ ہے، مہدویت کے مسئلے کی اہمیت کو اس سطح کا سمجھنا چاہیے۔ کیوں؟ اس لیے کہ مہدویت جس چیز کی بشارت دیتی ہے، وہ وہی چیز ہے جس کے لیے سارے انبیاء آئے تھے، سارے پیغمبروں کو مبعوث کیا گيا تھا اور وہ چیز، ایک توحیدی دنیا کی تعمیر ہے جو عدل کی بنیاد پر قائم ہو اور اسے ان تمام استعدادوں اور گنجائشوں کو استعمال کر کے تعمیر کیا گيا ہو جو خداوند عالم نے انسان کے وجود میں رکھی ہیں۔ امام مہدی سلام اللہ علیہ و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا زمانہ، اس طرح کا زمانہ ہے۔

‏امام خامنہ ای

9/7/2011