ہم سب چوکنا رہیں کہ اسلامی جمہوری نظام - جو اسلامی نظام ہے، دینی نظام ہے، اس بات پر مفتخر ہے کہ دینی، اسلامی اور قرآنی احکام کے پیرائے میں آگے بڑھنا چاہتا ہے - کبھی ایسے نظام میں تبدیل نہ ہو جائے جس کا دین پر کوئی عقیدہ نہ ہو، بعض حضرات کے بقول سیکولر(دین مخالف) نظام اور ایسا نظام نہ بن جائے جس کا باطن سیکولر (دین مخالف) اور ظاہر دینی ہو، جس کا باطن مغربی ثقافت اور اس ثقافت کی علمبردار طاقتوں پر فریفتہ ہو اور اس کا ظاہر معمولی دینی نعروں اور مذہبی مسائل پر مبنی ہو۔ ایسا نہ ہونے پائے۔ اسلامی نظام حقیقی معنی میں اسلامی ہونا چاہیے اور اسے روز بروز اسلامی اصولوں سے زیادہ قریب اور ہماہنگ ہونا چاہیے۔ یہی چیز عقدہ کشا ہے، یہی چیز مشکلات کو حل کرتی ہے، یہی معاشرے کو عزت و وقار عطا کرتی، یہی پوری دنیا میں اسلامی جمہوری نظام کے حامیوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔

امام خامنہ ای

11/9/2009