بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت زیادہ خدمات انجام دینے والے، شہید کے والد حجت الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ عباس علی اختری رحمۃ اللہ علیہ ‏کے انتقال پر میں ان کے محترم اہل خانہ، ان کے عقیدت مندوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں کی خدمت میں تعزیت ‏پیش کرتا ہوں۔

یہ پرہیزگار عالم دین، ان تمام میدانوں میں، جن میں وہ موجود رہے، فقاہت سے لے کر سیاست اور اسلامی تعلیمات کی ترویج ‏تک، مجاہدانہ کوششوں اور فعالیتوں کے لیے پہچانے جاتے تھے اور اپنی پوری توانائي سے کام کرتے تھے۔

خداوند عالم سے اس مخلص اور خلیق عالم دین کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

1 ‎نومبر 2022‏