بہت سی خواتین ہیں جو اپنے شوہروں کو اہل بہشت بناتی ہیں اور بہت سے مرد ہیں جو اپنی زوجہ کو حقیقی معنی میں سعادت تک پہنچاتے ہیں۔ اس کے برخلاف بھی ہوتا ہے۔ ممکن ہے مرد اچھے ہوں اور ان کی عورتیں انھیں اہل جہنم بنا دیں، ہو سکتا ہے کہ عورتیں اچھی ہوں اور ان کے مرد انھیں اہل جہنم بنا دیں۔ اگر عورت اور مرد دونوں چوکنا ہوں، اچھی نصیحتوں کے ذریعے، اچھے تعاون کے ساتھ، گھر کے ماحول میں دین اور اخلاق کی باتیں کر کے اور وہ بھی زبان سے زیادہ عمل کے ذریعے، ایک دوسرے کی مدد کریں تو پھر زندگي مکمل اور حقیقی معنی میں مکمل اور کامیاب ہوگي۔
امام خامنہ ای
2/3/1999