مہدویت جس چیز کی نوید دیتی ہے، وہ وہی چیز ہے جس کے لیے تمام انبیاء بھیجے گئے تھے اور سبھی رسولوں کو مبعوث کیا گيا تھا اور وہ ایک توحیدی دنیا بنانا ہے جس کی تعمیر عدل کی بنیاد پر اور ان تمام صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے کی گئي ہو جو خداوند عالم نے انسان کے وجود میں رکھی ہیں، حضرت امام مہدی سلام اللہ علیہ و عجل اللہ تعالی فرجہ کے ظہور کا زمانہ ایسا زمانہ ہوگا۔ وہ توحیدی معاشرے کا زمانہ ہے، توحید کی حکمرانی کا زمانہ ہے، پوری انسانی زندگي میں روحانیت اور دین کی حقیقی حکمرانی کا زمانہ ہے اور حقیقی معنی میں عدل کی مکمل اور جامع حکمرانی کا زمانہ ہے۔ تمام انبیاء بھی تو اسی لیے آئے تھے۔

امام خامنہ ای

9/7/2011