امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کا  زمانہ، انسانی زندگی کے خاتمے کا نہیں بلکہ آغاز کا زمانہ ہے، وہاں سے انسان کی حقیقی حیات، اور اس عظیم انسانی خاندان کی حقیقی سعادت شروع ہوگي۔ اس کرۂ خاکی کی برکتوں، صلاحیتوں اور اس فضا میں نہاں توانائیوں سے استفادہ، انسان کے لیے بغیر کسی ضرر کے، بغیر کسی نقصان کے، بغیر کسی تضییع کے اور بغیر کسی تباہی کے ممکن ہوگا۔

امام خامنہ ای

14/3/2001