سوال: اگر کسی نے غیبت کی ہے یا کسی دوسرے پر تہمت لگائي ہے تو کس طرح اپنے گناہ کی توبہ کرے؟ کیا اس شخص کو راضی کرنا ہوگا؟

جواب: جس بڑے گناہ کا اس نے ارتکاب کیا ہے اس پر پشیمانی کے ساتھ خداوند عالم سے استغفار کرے، تہمت کی تردید کرے اور جس شخص کی غیبت کی ہے اور جس پر تہمت لگائي ہے، اس سے معافی مانگ کر اسے راضی کرے اور اگر یہ ممکن نہ ہو یا اس میں زیادہ برائي کا اندیشہ ہو تو اس کے لیے استغفار کرے۔