ان شاء اللہ خداوند عالم حضرت علی اکبر علیہ السلام کے طفیل آپ جوانوں کی حفاظت کرے، آپ کو اسلام کے لیے محفوظ رکھے، ثابت قدم رکھے۔ نوجوان اس بات پر خاص توجہ رکھیں: وہ صراط مستقیم یا سیدھے راستے کو پہچان سکتے ہیں، اس سے لو لگا سکتے ہیں، اپنے آپ کو سیدھے راستے کے مطابق ڈھال سکتے ہیں لیکن اس راستے پر باقی رہنا دشوار ہے، صراط مستقیم پر اپنے آپ کو باقی رکھیے۔ بقول مرحوم امیری فیروزکوھی:

شباب عمر بہ دانش گذشت و شیب، بہ جہل

کتاب عمر مرا فصل و باب، پیش و پس است

(جوانی علم میں گزری جبکہ بڑھاپا جہالت میں گزر گيا، میری عمر کی کتاب کی فصل اور باب برعکس ہے)

بعض لوگوں کی نوجوانی اچھی تھی لیکن بڑھاپا! خدا کی پناہ، بوڑھے تو خیر ہوئے ہی۔ اس جوانی کو باقی رکھنے کی کوشش کیجیے۔ البتہ آپ لوگ اچھے ہیں، بحمد اللہ آپ لوگ انقلاب اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں۔ کوشش کیجیے کہ یہی حالت باقی رہے۔ صحیح راستے پر ثابت قدم رہنا اور استقامت کرنا، ایک اچھی چیز ہے۔

امام خامنہ ای

8 مئي 2017