عشرۂ فجر میں جو چیز لازمی ہے وہ دو شکریے ہیں: پہلا، اللہ کا شکر۔ پورے خضوع کے ساتھ، مکمل تواضع کے ساتھ ہم بارگاہ الہی میں سرجھکاتے ہیں کہ اس نے ایرانی قوم کو یہ توفیق عطا کی، یہ عظیم اقدام، یہ بڑا کام، یہ تاریخ رقم کرنے والی تحریک ایرانی قوم کے ہاتھوں اور امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں تشکیل پائي، ایرانی قوم کا سفر اللہ کی جانب، الہی اہداف کی جانب اور الہی اقدار کی جانب شروع ہوا۔ اس سے بڑی کوئي نعمت نہیں ہے اور اس عظیم نعمت پر اللہ کا شکر ادا کرنا، ہمیشہ ضروری ہے اور عشرۂ فجر کے ایام میں تو زیادہ ضروری ہے۔ دوسرا شکریہ، ایرانی قوم کا شکریہ ہے، لوگوں نے وفاداری دکھائي، جوانمردی کا مظاہرہ کیا، قربانیاں دیں، ایثار سے کام لیا، شجاعت کا مظاہرہ کیا، بصیرت سے کام لیا ... یہ پودا، تمام تر خطروں، تمام تر مشکلات کے  باوجود روز بروز زیادہ تناور، زیادہ ثمردار اور زیادہ بالیدہ ہوتا گيا۔

امام خامنہ ای
1986/12/05