رہبر انقلاب سنیچر 31 جنوری 2026 کو امام خمینی کے مزار پر پہنچے اور اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے امام خمینی کے مزار پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی، نماز ادا کی اور اس عظیم مجاہد اور رہبر کبیر انقلاب نیز شہدائے انقلاب کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔