آج بحمد اللہ ہماری قوم  کی ’’مہدویت‘‘ اور حضرت مہدی سلام اللہ علیہ کے وجود مقدس کی طرف توجہ اور علاقہ ہمیشہ سے زیادہ ہے، روز بروز انسان محسوس کر رہا ہے ہمارے جوانوں کے دل میں، ایک ایک فرد کے درمیان حضرت حجت (سلام اللہ علیہ) کے وجود مقدس کی نسبت شوق و اشتیاق، عشق و ارادت اور ذکر و یاد کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے، یہ بھی اُس عظیم ہستی کی برکتوں میں سے ہے، اس ذات عظیم کی نگاہ لطف ہماری قوم پر ہے، اس ذات عظیمہ کی نظر رحمت نے ہی ان کے دلوں کو اس تابناک حقیقت کی طرف متوجہ کر رکھا ہے اور خود یہ چیز عظیم ذات کی خاص عنایت کی نشاندہی کرتی ہے، اس کی قدر کرنا چاہئے۔

امام خامنہ ای

17 / اگست / 2008