سزاؤں کی یہ معافی یا تخفیف کی تجویز ماہ ربیع الاول کی آمد نیز رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ کی جانب سے پیش کی گئی۔
عدلیہ کے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامی کو لکھے خط میں عمومی عدالتوں، انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے اور اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا یافتہ  2284 افراد کی سزا معاف کرنے، ان میں کمی یا انھیں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔