روایت ہے کہ دعا’’ مُخ العبادۃ ‘‘ عبادت کا مغز اور ما حصل ہے، عبادت کی روح دعا ہے ۔ دعا کا کیا مطلب ہے؟ مطلب ہے خداوند متعال سے باتیں کرنا، در اصل خدا کو اپنے پاس محسوس کرنا اور اپنے دل کی بات اس کے سامنے رکھنا۔۔۔ دل میں خدا کی یاد زندہ و تازہ رکھنا غفلت اور لاپروائی کو ختم کرتا ہے جو تمام انحرافات، کجروی اور انسانی کی خرابیوں کی جڑ ہے۔ دعا غفلت کے پردے ہٹا دیتی ہے، دعا انسان کے دل سے غفلت کو دور کر دیتی ہے انسان کو خدا کی یاد میں لگا دیتی ہے اور خدا کی یاد دل میں بیدار رکھتی ہے۔ سب سے بڑا نقصان جو دعا سے محروم افراد کو اٹھانا پڑتا ہے یہ ہے کہ خدا کی یاد ان کے دل سے نکل جاتی ہے۔ خداوند متعال سے غفلت انسان کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے۔ 

امام خامنہ ای 

30 اکتوبر 1998

 

drs-khlq.jpg