ظلمات وہ تمام چیزیں ہیں جنہوں نے پوری تاریخ میں انسان کی زندگی کو تاریک اور تلخ کر دیا ہے، زہر آلود کر دیا ہے۔ یہ سب ظلمات ہیں۔ جہالت ظلمت یعنی تاریکی ہے، غربت تاریکی ہے، ظلم تاریکی ہے۔ امتیازی سلوک تاریکی ہے، شہوات میں ڈوب جانا تاریکی ہے، اخلاقی برائیاں اور سماجی نقائص یہ سب ظلمات ہیں۔ یہ وہ ظلمات یعنی تاریکیاں ہیں جنہوں نے پوری تاریخ میں بشریت کو رنج اور دکھ دیے ہیں۔ بے ایمانی تاریکی ہے، بے مقصدیت بھی ظلمت یعنی تاریکی ہے۔ یہ بشریت کے بہت گہرے درد اور مسائل ہیں۔ پیغمبر اعظم نے ان تمام مسائل کا حل، فکری حل بھی اور عملی حل بھی بشریت کے سامنے پیش کیا ہے۔ اگر ان مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو علاج یہ ہیں۔ یہ پیغمبر کی شریعت اور قرآنی تعلیمات، بشریت کے مسائل کا علاج ہیں ۔ یہ پیغمبر اسلام نے بشریت کو پیش کیا ہے۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023