جہاد و مزاحمت کی ادبیات کی قدردانی کے انیسویں سالانہ پروگرام اور اسلامی جمہوریہ کی فوج کے جوانوں کے گھروالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے پروگرام کے موقع پر "آخرین فرصت" (آخری موقع) نامی کتاب پر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی تقریط کی شب جمعہ کو شیراز میں حضرت احمد بن موسی الکاظم علیھما السلام (شاہ چراغ) کے روضہ میں رونمائی کی گئی۔ یہ کتاب شھید علی کسائی کی زندگی پر مشتمل ہے، جس کی راوی شہید کی اہلیہ محترمہ رفعت قافلان کوھی ہیں اور روایت کو محترمہ سمیرا اکبری نے قلمبند کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی تقریظ حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالی
یہ عزیز شھید، نمایاں شھیدوں میں ہیں۔ پرہیزگارانہ اور فداکارانہ زندگی اور پھر بہادری اور معرفت سے بھری شہادت جو قابل رشک انجام ہے۔ اس مخلص بندے کو یہ سب مبارک ہو.. امام خمینی پر اللہ کا درود ہو جن کا انقلاب ایسے قیمتی گوھر تلاش کرنے اور اسے تراشنے میں کامیاب ہوا۔ مصنف کا لکھنے کا شیریں انداز اور دکھ و درد اٹھانے والی راوی کا صریحی اور سادہ انداز بیان، اس کتاب کی نمایاں خصوصیتوں میں ہیں۔
جون 2023