اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے الیکشن میں ملنے والی فتح پر ڈاکٹر پزشکیان کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کی اور دوسرے مرحلے کے انتخابات میں رائے دہندگان کی شرکت کی شرح میں ہونے والے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ امید ظاہر کی کہ عوام کی صلاحیتوں کو اور دیگر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر پزشکیان ملک کو ترقی و فلاح و بہبود کی سمت لے جائیں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے منتخب صدر کو کچھ سفارشات کیں اور ان کی کامیابی کی دعا کی۔