یہ تقریب اتوار کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں منعقد ہوگی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار شریک ہوں گے۔ تقریب کے دوران، آئین کی دفعہ 110 کی نویں شق کے مطابق ولی فقیہ کی جانب سے منتخب صدر کو الیکشن میں ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کی جائے گی۔
تقریب میں وزیر داخلہ چودھویں صدارتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے دور کے انعقاد کے عمل پر ایک رپورٹ پیش کریں گے۔ منتخب صدر کی تنفیذ کا حکمنامہ پڑھے جانے کے بعد ڈاکٹر مسعود پزشکیان تقریر کریں گے جس کے بعد، رہبر انقلاب حاضرین سے خطاب کریں گے۔
اس تقریب کو KHAMENEI.IR ویب سائٹ کے علاوہ مختلف قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں پر دیکھا جا سکتا ہے۔