پیغمبر اکرم اسوۂ حسنہ ہیں یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ اسوہ ہیں! اس کا کیا مطلب ہے؟ یعنی وہ ایک نمونہ ہیں اور ہم کو اس نمونے کی پیروی کرنی چاہیے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں اور ہم کو، جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ قدم بڑھانا چاہیے، بشر جہاں تک بھی جا سکتا ہے آگے بڑھے، اس چوٹی کی طرف بڑھتا جائے "اسوہ" کا مطلب یہ ہے ۔
امام خامنہ ای
14 اکتوبر 2022