انسان اگر صحیح سمت میں قدم اٹھائیں تو صحیح سمت میں ہی آگے بڑھیں گے اور اگر غلط راہ پر لگ جائیں تو غلط راہوں پر ہی بڑھتے چلے جائیں گے۔ سورۂ رعد (کی آیت گیارہ) میں ارشاد ہوتا ہے: "بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے۔" یعنی جب آپ خود اپنے اندر صحیح تبدیلیاں لائیں گے تو خداوند متعال بھی آپ کی زندگی میں مثبت حوادث اور حقیقتیں وجود میں لائےگا۔
امام خامنہ ای
1 جون 2020