اگر انسان صحیح سمت میں قدم اٹھائیں گے تو صحیح سمت میں آگے بڑھیں گے۔ سورۂ رعد (کی گیارہویں آیت کے ایک حصے) میں ارشاد ہوتا ہے: بے شک اللہ کسی قوم کی اس حالت کو نہیں بدلتا جو اس کی ہے جب تک قوم خود اپنی حالت کو نہ بدلے۔ آیت کے سیاق سے پتہ چلتا ہے (یہ آیت) اسی مثبت پہلو کو بیان کررہی ہے کہ جب تم اپنے اندر صحیح و مثبت تبدیلیاں پیدا کروگے تو خداوند متعال بھی تمھارے حق میں مفید و مثبت حادثے رونما کرے گا اور مفید و مثبت حقیقتیں وجود میں آئیں گی۔
امام خامنہ ای
3 جون 2020