شیطانی کاموں میں سے ایک ڈرانا اور دھمکانا ہے: شیطان تمھیں مفلسی اور تنگدستی سے ڈراتا ہے۔ (سورۂ بقرہ، آیت 268) دوسری طرف شیطان وعدے کرتا ہے، پرفریب وعدے۔ اس منزل میں بھی قرآن حکیم فرماتا ہے: وہ شیطان لوگوں سے وعدے کرتا ہے اور انھیں (جھوٹی) امیدیں دلاتا ہے، اور شیطان ان سے صرف فریب کے طور پر وعدہ کرتا ہے۔ سورۂ نساء، آیت 10) ایک طرف دھمکی، دوسری طرف لالچ، وہی رویہ جو آج امریکا کا ہے اور استکباری طاقتوں کا ہمیشہ سے یہی رویہ رہا ہے، ایک طرف دھمکی دیتی ہیں اور دوسری طرف لالچ۔ شیطان کا کام یہی ہے۔
امام خامنہ ای
7 جولائی 2014