میجر جنرل حسین سلامی کی شہادت کے بعد، رہبر انقلاب اسلامی نے ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل محمد پاکپور کو میجر جنرل کی رینک عطا کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈر منصوب کیا۔
رہبر انقلاب کے حکم نامے کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
میجر جنرل سردار محمد پاکپور
صیہونی حکومت کے ہاتھوں میجر جنرل حسین سلامی کی باعزت اور پرافتخار شہادت کو مدنظر رکھتے ہوئے، نیز آپ کی صلاحیتوں اور قیمتی تجربات کے پیشِ نظر، آپ کو میجر جنرل کی رینک عطا کرکے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا کمانڈر مقرر کیا جاتا ہے۔
آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ سپاہ کے مسلسل ارتقاء، ضروریات کے مطابق ہمہ جہت صلاحیتوں کی فراہمی، تمام شعبوں میں تیاری، نیز سپاہ کے بنیادی جوہر یعنی تقویٰ اور بصیرت کے استحکام کو یقینی بنائیں گے۔ نیز، روحانی بنیادوں اور تکنیکی مہارت پر مشتمل مینیجمنٹ کو فروغ دیں گے اور سپاہ کی ارتقائی پیش قدمی میں اس کی ثقافتی رفعت کو یقینی بنائيں گے۔
عید سعید غدیر خم کے موقع پر، میں اس لائق اور مخلص شہید کے لیے بلند درجات، عالی مقامات اور اللہ کے اولیاء بالخصوص مولی الموحدین حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کی ہمنشینی کی دعا کرتا ہوں۔
میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی کامیابیوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
13 جون 2025