رہبر انقلاب اسلامی کا حکمنامہ حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی
منحوس صیہونی حکومت کے ہاتھوں میجر جنرل امیر علی حاجی زادہ کی قابل فخر شھادت اور آئی آر جی سی کے چیف کمانڈر کے مشورہ اور آپ کی صلاحیت نیز قیمتی تجربے کے مدنظر، آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس شعبے کا کماندڑ منصوب کرتا ہوں۔
آپ سے امید ہے کہ اس فورس کی کثیر جہتی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے، اسکی میزائیل اور ڈرون اکائیوں کی روز بروز تیاریاں بڑھائیں گے، ہوا میں طاقتور موجودگی کا راستہ ہموار کریں گے، اس کے ملازمین میں تقوی اور بصیرت کو مضبوط کریں گے اور اسلامی انقلاب کی سطح کی فورس بنانے کی طرف قدم بڑھانے میں اس فورس کو روحانی بنیادوں سے ھمکنار کریں گے۔
عید غدیر کے مبارک موقع پر شہید کمانڈر کے لئے اعلی درجے اور مقام اور اولیاء خدا خاص طور پر مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کی ھم نشینی کی دعا کے ساتھ ہی، ضروری سمجھتا ہوں کہ اس شہید کی قیادت کے دوران ان کی طرف سے ہونے والی قیمتی اور بنیادی خدمات کی قدردانی کروں۔
اللہ سے آپ سبھی کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
14 جون سنہ 2025