توحید کا عقیدہ، ایک تصویر کائنات کی اساس ہے جو زندگی بناتی ہے۔ عقیدۂ توحید کا مطلب ہے ایک توحیدی معاشرہ وجود میں لانا، وہ معاشرہ جو توحید کی بنیاد پر وجود میں آیا ہو اور چل رہا ہو۔ اگر یہ نہ ہوتا تو انبیاء علیہم السلام سے دشمنیاں بھی وجود میں نہ آتیں: اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لیے انسانوں اور جنوں میں سے شیطانوں کو دشمن قرار دیا ہے جو ایک دوسرے کو دھوکہ و فریب دینے کے لیے بناوٹی باتوں کی سرگوشی کرتے ہیں۔ (سورۂ انعام، آیت 112) یہ دشمنیاں اس لیے ہیں کہ انبیاء علیہم السلام نے معاشرے کی ساخت پر اعتراض کیا اور انسان کی طرز زندگی کے لیے ایک نئی شکل اور ایک نیا ڈھانچہ پیش کیا۔ وہ طرز زندگی ہی حیات طیبہ ہے۔
امام خامنہ ای
28 اگست 2017