جس طرح انسانی جسم، خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور ان خلیوں کی تباہی و بربادی یا سیلز کی بیماری، قدرتی طور پر جسم کی بیماری سمجھی جاتی ہے اور اگر اس میں تیزی اور وسعت پیدا ہوجائے اور وہ بدن کے خطرناک حصوں تک پہنچ جائے تو پورے بدن کے لیے خطرہ بن جاتی ہے، اسی طرح معاشرہ بھی سماجی خلیوں سے تشکیل پایا ہے اور یہ خلیے فیملی کے نام سے جانے جاتے ہیں، ہر فیملی، معاشرتی ڈھانچے کا ایک خلیہ اور ایک ستون ہے، جب تک یہ فیملی صحتمند ہے اور جب تک ان کا رویہ و برتاؤ صحیح و سالم ہے معاشرے کا جسم صحتمند و سالم رہے گا۔

امام خامنہ ای

29 مئی 2002