شادی کی ثقافتی و معاشرتی رکاوٹوں کو معمولی نہ سمجھیے۔ جوانوں کے لیے شادی ضروری ہے اور جوانوں کو شادی کی چاہت بھی ہے لیکن اس میں رکاوٹیں بھی پائی جاتی ہیں اور ساری رکاوٹیں معاشی نہیں ہیں، معاشی رکاوٹیں مشکلات کا صرف ایک حصہ ہیں، اہم رکاوٹیں ثقافتی اور معاشرتی ہیں۔ عادتیں، غرور، لالچ، دیکھا دیکھی اور عیش پرستی، یہ سب چیزیں ہیں جو بڑی حد تک وہ کام نہیں ہونے دیتیں جو ہونا چاہیے۔ آپ کی اور آپ کی فیملی کی ذمہ داری ہے کہ ان گرہوں کو کھولیں۔ اسلام میں شادی کی بنیاد سادگی پر ہے۔
امام خامنہ ای
27 فروری 2001