آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے غزہ کے مظلوم عوام کو خمس کا ایک حصہ دینے کی اجازت دی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے حال ہی میں ایک استفتاء کے جواب میں مومنین کی جانب سے غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے خمس کا ایک حصہ دینے کی اجازت دی ہے۔ استفتاء اور اس کے جواب کا متن حسب ذیل ہے:
سوال: کیا آپ اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ غزہ کے مظلوم لوگوں کو خمس کا کچھ حصہ دیا جائے؟
جواب: مومنین سہم مبارک امام علیہ السلام کا نصف حصہ (کل خمس کا ایک چوتھائی حصہ) غزہ کے مظلوم لوگوں کی مدد کے لیے دے سکتے ہیں۔