تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ مولوی اسحاق مدنی نے رہبر انقلاب کو ایک خط لکھ کر اور کونسل کی نشست کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کر کے اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پر حجۃ الاسلام والمسلمین شہریاری کے مزید ایک ٹرم کے لیے کام کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی، جسے رہبر انقلاب اسلامی نے منظور کر لیا ہے۔